7 ستمبر 2014 - 18:35
ہزاروں صیہونیوں کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

ہزاروں صیہونیوں نے غزہ کی حالیہ جنگ میں تحریک مزاحمت کے مقابلے میں ہونے والی شکست کی بناء پر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہزاروں صیہونیوں نے غزہ کی حالیہ جنگ میں تحریک مزاحمت کے مقابلے میں ہونے والی شکست کی بناء پر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق تل ابیب میں کئے جانے والے اس مظاہرے میں صیہونیوں نے جنگ غزہ میں ذلت آمیز شکست کی بناء پر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو سے استعفی کا مطالبہ کیا۔ صیہونی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ غزہ کی پچاس روزہ جنگ میں اسرائیل، اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ واضح رہے کہ غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کی شکست کے بعد سے پوری صیہونی کابینہ خاصطور سے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو پر، مستعفی ہونے کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس شکست پر پورے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی وزیراعظم کو شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔ دوسری جانب صیہونی وزارت خزانہ نے جنگ غزہ کے اخراجات کی تلافی کیلئے صیہونی آبادکاروں پر بھاری ٹیکس لگائے جانے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲